کھیل
28 جون ، 2012

میرے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا،ہارون لورگاٹ

میرے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا،ہارون لورگاٹ

دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے اور سابق چیف ایگزیکٹیو نے کھیل سے میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا لیکن وہ پرامید ہیں کہ آئی سی سی کی کامیاب پالیسیوں اور کھلاڑیوں کو سزاوٴں کی وجہ سے مستقبل میں کھلاڑی محتاط رہیں گے، نئے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے اعتراف کیا کہ امپائر ریفرل سسٹم بھارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں لاگو نہیں ہوپارہا، وہ بھارت کو زور زبردستی سے اس پر آمادہ نہیں کرسکتے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ بھارتی بورڈ کو بھی اسکی اہمیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :