24 جنوری ، 2017
تیونس کے سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کا سربراہ ابو عیاض التونسی لیبیا کے مغرب میں قنفودہ کے مقام پر ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔
تیونس کی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ابو عیاض کو انتہائی مطلوب شخص قرار دیا گیا تھا۔ ابو عیاض پر گستاخانہ فلم نشر کیے جانے کے بعد تیونس میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ اس پر تیونسی اپوزیشن رہ نما شکری بلعید کو 6 فروری 2013ء کو ہلاک کرنے کا الزم ہے۔ جولائی 2013ء کو ایک دوسرے اپوزیشن رہ نما محمد البراہیمی اور کئی فوجی عہدیداروں کے قتل کے واقعات کے بعد انصار الشریعہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔