دنیا
28 جون ، 2012

بیلجیئم : سائبر کرائم، 30 لاکھ یورو کی چوری میں ملوث گروہ گرفتار

بیلجیئم : سائبر کرائم، 30 لاکھ یورو کی چوری میں ملوث گروہ گرفتار

برسلز … بیلجیئم پولیس نے سائبر جرائم میں ملوث روس اور پولینڈ کے گروہوں کو گرفتار کیاہے، ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بیلجئیم میں مقیم لوگوں کے بینک اکاوٴنٹس سے 30 لاکھ یورو چوری کئے ہیں۔ 6 ماہ قبل بیلجیئم حکومت نے انٹرنیٹ بینکنگ کا استعمال کرنے والوں کیلئے نئے سیکیورٹی اقدامات متعارف کرائے تھے لیکن ان تمام حفاظتی تدابیر کے باوجود سائبر جرائم میں ملوث گروہوں نے بیلجیئم کے 5 بینکوں سے 3ملین یورو چوری کرلئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یورپ میں چھوٹے کاروباری حضرات کا مکمل انحصار نیٹ بینکنگ پر ہوتا ہے تاہم ان حالات میں ان کو چاہئے کہ اپنے اکاوٴنٹس روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ کسی بھی مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید خبریں :