28 جون ، 2012
اسلام آباد…ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ 14 سے 22 جولائی تک چین میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کے لئے اسنوکر کے سابق عالمی چمپئن محمد یوسف کی زیر نگرانی پاکستان کے جونیئر کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے، ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کی دو رکنی ٹیم حصہ لے گی،حنین عامر پاکستان کے جونیئر چمپئن ہیں جبکہ محمد ماجد رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ جونیئر کیوئسٹس کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔اسنوکر کے سابق عالمی چمپئن کیمپ کمانڈنٹ محمد یوسف کیوئسٹس کو کھیل کی ٹیکنیک سکھا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسنوکر کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ ایک مشکل ایونٹ ہو گا۔ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ میں دنیا کے بہترین کیوئسٹس ایکشن میں نظر آئیں گے،پاکستان آج تک اس ایونٹ میں کوئی ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکا۔ورلڈ جونیئر اسنوکر چمپئن شپ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور آئندہ آنے والے ایونٹس میں ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔