25 جنوری ، 2017
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 15افراد ہلاک اور51 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ہوٹل سے ٹکرادی۔ جس کے بعد دہشتگردوں اور سیکیورٹی گارڈز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اسی دوران سیکیورٹی اہلکار صحافی اور دیگر لوگ ہوٹل کے باہر موجود تھے کہ ایک اور دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔