کھیل
28 جون ، 2012

ڈی آرایس کی راہ میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،آئی سی سی

 ڈی آرایس کی راہ میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،آئی سی سی

دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعتراف کیاہے کہ ڈی آرایس کی راہ میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،لیکن اسے مجبور نہیں کیاجاسکتا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلن آئزک نے صدرکاعہدہ سنبھال لیا،جبکہ ہارون لورگاٹ کی جگہ ڈیورچرڈسن نئے چیف ایگزیکٹو بن گئے،آئی سی سی نے نائب صدرکاعہدہ ختم کردیا،اس عہدے کیلئے بنگلادیش بورڈ کے صدرمصطفیٰ کمال مضبوط امیدوارتھے۔ ڈیو رچرڈسن نے اعتراف کیا کہ امپائر ریفرل سسٹم کے اطلاق میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،البتہ بھارت سے زورزبردستی نہیں کرسکتے۔بھارتی بورڈ کو ڈی آرایس کے بارے میں خودفیصلہ کرناہوگا،ضروری ہے کہ ہرکام کیلئے زورزبردستی کی جائے،توقع ہے کہ بھارت کوڈی آرایس کی اہمیت کااحساس ہوجائے گا۔

مزید خبریں :