25 جنوری ، 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آج امریکہ اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان متوقع ہے۔ میکسیکو کی سرحد پر دو ہزار میل لمبی دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اہم انتخابی نعرہ تھا۔
ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ شام، یمن، ایران اور عراق سمیت سات مسلمان ملکوں سے امیگریشن پر کڑی شرائط لاگو کرنے جارہے ہیں۔ ان ملکوں سے امریکا آنے والوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔
ٹرمپ نے گذشتہ روز ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’کل قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم دن ہے۔ دیگر موضوعات سمیت، ہم وہ دیوار بنائیں گے!۔ساتھ ہی امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے چند روز میں امیگریشن اور سرحدی سیکورٹی کے صدارتی حکمناموں پر دستخط کرینگے، جس کے بعد افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے امریکہ آنے والوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائیگی۔