29 جون ، 2012
پشاور. . . .. خیبر پختون خوا کے سینیر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہماری لازوال قربانیوں سے عبرت لے کر خونی کھیل بند کر دیں۔ اور یہ جان لیں کہ آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سینیر صوبائی وزیر بشیر بلور پشاور میں شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے امن لشکر کے سربراہ محمد فہیم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اور کہا کہ قوم پر جو غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی گئی ہے اس میں کامیابی معصوم اور بے گناہ عوام کی ہی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی پولیس، فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے اور مزید قربانیوں کے لیے تیار ہے۔ بشیر بلور نے مزید کہا کہ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی جانوں سے کھیلنے میں ملوث عناصر مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔