29 جون ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا سے 6 لاشیں ملی ہیں ، جنکی شناخت نہیں ہوسکی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے کاریگر گڑی سے 6 لاشیں ملی ہیں جنکی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد لاشیں رات گئے پھینک کر فرا رہوگئے جبکہ مقتول افرا د کا تعلق شدت پسندوں سے معلوم ہوتا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔