29 جون ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔کوئٹہ میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی شٹرڈاون اپیل پر مری آباد،علمدار روڈ،ہزارہ ٹاون،طوغی روڈ،گلستان روڈ ،لیاقت بازار ،باچا خان چوک، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اہم کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھائی دے رہی ہے۔مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔