29 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ،جبکہ لیاقت آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کے ہاتھ اور پاوٴں بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،مقتول کی شناخت 30 سالہ در محمد کے نام سے ہوئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ادھر گارڈن کے علاقے میں رام سوامی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،،دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب پولیس مقابلے کے دوارن ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے پستول برآمد کی ہے پولیس کا کہنا ہے کے ہلاک ہونے والا شخص ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔