پاکستان
29 جون ، 2012

میرپور خاص،خاتون اور 4 بچے گلا گھونٹ کر قتل

میرپور خاص،خاتون اور 4 بچے گلا گھونٹ کر قتل

میرپورخاص … میرپورخاص کے قریب واقع گاوٴں میں ایک شخص نے بیوی اور چار بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاوٴں جھلوری میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان ہیں جن میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ ندا، 5 سالہ صباح، 8 سالہ عبدل حکیم اور10 سالہ عاقب کے علاوہ بچوں کی ماں 30 سالہ ولائی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تعلقہ پولیس نے ملزم خوشی محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم گزشتہ کچھ عرصے سے بے روزگار تھا اور گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :