پاکستان
29 جون ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی طرف سے مریضوں کاعلاج کرنے سے انکار اورہڑتال پر جانے کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈاکٹروں کی ہڑتال اورروئیے کاسخت نوٹس لے کیونکہ ان کایہ اقدام آئین کے بنیادی حقوق اورڈاکٹرجیسے مقدس پیشے کی نفی کرتاہے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس فوری طورپرمنسوخ کئے جائیں اورعدالت ینگ ڈاکٹروں کی میڈیکل کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرائے کہ وہ کسی مستندتعلیمی ادارے سے حاصل کی گئی ہیں یانہیں۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث جس مریض کی ہلاکت ہواس کے ذمہ دارہڑتالی ڈاکٹروں کوقراردے کران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں :