شہر شہر
29 جنوری ، 2017

کراچی :ڈانس پارٹی میں جھگڑا،شدید ہوائی فائرنگ

کراچی :ڈانس پارٹی میں جھگڑا،شدید ہوائی فائرنگ

 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوانوں میں جھگڑے کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کی گئی،آئی جی سندھ نے واقع کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں واقع گھر میں پارٹی کے دوران دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران نوجوانوں نے جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی ، واقع کی ویڈیوں میں نوجوان شدید فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ واقع کی فوٹیج میں ترجمان اسپیشل سیکورٹی یونٹ مختار میمن بھی نظر آرہے ہیں ۔

مختار میمن کا کہنا ہے ان کا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں وہ وہاں سے گزرہے تھے جھگڑا دیکھ کر رکے اور جھگڑنے والوں کو چھڑایا۔

مزید خبریں :