29 جون ، 2012
کراچی… پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوئی ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ ،پشاور،ہزارہ ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،لاہور ،سرگودھا،کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گردآلود ہواوٴں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں بدستور موسم گرم ہے، دادو،لاڑکانہ،جیکب آباد اور نواب شاہ میں دن میں گرم ہوائیں چلنے سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا ہے۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔