30 جنوری ، 2017
یونان کے جزیرے لیسبوس میں تارکین وطن کے کیمپ میں ایک ہفتے کے دوران پاکستانی سمیت تین تارک وطن مردہ پائے گئے،یونانی پولیس ہلاکتوں کی تحقیقات کررہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یونانی جزیرے لیسبوس کے پناہ گزین کیمپ میں پیر کو ایک اور تارکین وطن مردہ حالت میں پایا گیا،جاں بحق ہونے والے بیس سالہ تارک وطن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
مہاجرین کیمپ میں ایک ہفتے کے دوران تین تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بیس سالہ مصری اور چھیالیس سالہ شامی شہری شامل ہے، پولیس تینوں افراد کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔