30 جنوری ، 2017
ترکی میں ناکام بغاوت سازش کے مقدمے کا آغاز ہوگیا، مذہبی اسکالر فتح اللہ گولن، فوجی حکام، اساتذہ اور دیگر شعبوں کے دو سو ستر افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت سازش کے الزامات میں سابق آرمی کمانڈ چیف میجر جنرل ممدوہ، اعلیٰ فوجی حکام سمیت ایک سو باون افراد زیر حراست ہیں جبکہ امریکا میں پناہ گزین مرکزی ملزم فتح اللہ گولن کی غیرموجودگی میں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
ترکی میں گذشتہ برس پندرہ جولائی کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی گئی تھی جو عوام کی مدد سے ناکام بنا دی گئی تھی،جس کے بعد ہزاروں افراد کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔