دنیا
01 فروری ، 2017

مسلمان شہریوں پر پابندی کافیصلہ امتیازی ہے،اقوام متحدہ

مسلمان شہریوں پر پابندی کافیصلہ امتیازی ہے،اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے پناہ گزینوں اور سات مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کے فیصلے کو امتیازی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا انہیں دوبارہ خطرے میں ڈالنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ جنگ زدہ علاقوں سے آنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے اور نسلی، مذہبی، قومیت کی بنیاد کے برخلاف غیر امتیازی قوانین برقرار رکھے۔

سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں آنے کی پابندی کا فیصلہ سراسر امتیازی ہے، یہ مسلمان برادری کی بدنامی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں :