دنیا
01 فروری ، 2017

ٹریسا مے نے بھی ٹرمپ کےفیصلے کو متنازع قرار دے دیا

ٹریسا مے نے بھی ٹرمپ کےفیصلے کو متنازع قرار دے دیا

 

برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے پناہ گزینوں اور سات مسلمان شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو متنازع اور غلط قرار دے دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے سوال پر وزیراعظم ٹریسا مےکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا امیگریشن پر پابندی کا فیصلہ تقسیم کرنے والا اورغلط ہے۔ ہم ایسی پالیسیوں کے متنازع اور غلط ہونے پر یقین رکھتے ہیں،۔

مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امیگریشن پر پابندی سے متعلق ہمیں پہلے سے نہیں بتایا گیا تھا، اس سے قبل برطانوی وزیراعظم امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرنے سے انکار کرچکی تھیں۔

مزید خبریں :