01 فروری ، 2017
بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے ایک شدت پسند گروہ سے روابط کے شبے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ان پر شبہ ہے کہ وہ گزشتہ برس ڈھاکا کے اس کیفے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں بائیس افراد مارے گئے تھے۔ ڈھاکا پولیس نے بتایا کہ ’جماعت المجاہدین بنگلہ دیش‘ نامی جنگجو گروہ سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی عمریں اکیس اور اٹھائیس برس کے درمیان ہیں۔
ان گرفتار شدگان میں اس ممنوعہ گروہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کا سربراہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ان مشتبہ افراد کو ڈھاکا کے نواح سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔