02 فروری ، 2017
برطانیہ کی اپوزیشن نےٹرمپ کادورہ منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا ہے تاہم وزیراعظم تھریسا مے نےکہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت ڈونلڈٹرمپ جیسااقدام نہیں کرے گی اور یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کوپہلے سے معلوم نہیں تھاکہ ٹرمپ پناہ گزینوں کے معاملےپرکیاپالیسی اپنانےجارہے ہیں۔
انہوں نے اپوزیشن لیڈرجرمی کاربن پر واضح کیا کہ تم مظاہروں کی قیادت کرو، وہ حکومت چلائیں گی۔امریکی صدر ٹرمپ کواقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین نےبھی خبردار کردیاہےاور یورپی یونین نے مسلمانوں کےلیےدروازے کھلےرکھنےکااعلان کیاہے۔