دنیا
29 جون ، 2012

جنوبی کوریا نے تیل کی درآمد روکی تو تعلق پر نظرثانی کرینگے،ایران

تہران …ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنوبی کوریا نے تیل کی برآمدات بند کی تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر تیل رستم قاسیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران جنوبی کوریا کو اشیاء کی برآمدات کا سب سے بڑا ملک ہے اور اگر اس نے ایران سے تیل کی برآمدات بند کی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اوپیک کے حالیہ اجلاس کے دوران یہ واضح کردیا ہے کہ ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو یونین کے اس اقدام کی قیمت چکانی ہوگی۔

مزید خبریں :