انٹرٹینمنٹ
03 فروری ، 2017

جیو پر نیا ڈراما سیریل ’’ خان‘‘ جلد پیش کیا جائے گا

جیو پر نیا ڈراما سیریل ’’ خان‘‘ جلد پیش کیا جائے گا

نیا ڈراما سیریل ’’ خان‘‘ بہت جلد جیو ٹی وی کی زینت بنے گا۔نئے پاکستانی ڈرامے ’’خان‘‘ کا مرکزی کردار منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز ادا کر رہے ہیں۔

نعمان اعجاز کا نام سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چلنے والی وہ بحث دم توڑ گئیجس میں لوگ اپنے اندازے لگا رہے تھے کہ شاید یہ کردار عمران خان یا پھر سلمان خان پر بنایا گیا ہے۔

نئے پرومو کے ساتھ لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ ’’خان‘‘ ایک ایسا کردار ہے جو حکومت بنانے اور بگاڑنے کا ماہر ہے۔

اس کا نہ صرف حکومت میں بہت زیادہ عمل دخل ہے بلکہ وہ اپوزیشن بھی کرتا ہے۔

مزید خبریں :