پاکستان
29 جون ، 2012

سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن افسران کو پلاٹ دینے کیخلاف حکم امتناعی

اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے سی ڈی اے ملازمین کی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو پلاٹ دینے کے لیے کم از کم تین سال سی ڈی اے میں کام کرنے کی شرط میں نرمی کر کے محض چھ ماہ کر دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے ملازمین کو دس سال کی ملازمت کے بعد بھی پلاٹ نہیں ملتا، دیگر اداروں سے آنے والوں کو چھ ماہ میں پلاٹ الاٹ کر دیئے جاتے ہیں جو بدنیتی اور قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ڈیپوٹیشن پر افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ۔

مزید خبریں :