پاکستان
29 جون ، 2012

اسلام آباد ایئرپورٹ، وی آئی پی لاوٴنج میں گھسنے والانوجوان گرفتار

اسلام آباد…اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک نوجوان وی آئی پی لاوٴنج کے راستے گھس آیا اور ایپرن پر وزیراعلیٰ پنجاب کے طیارے تک پہنچنے کی کوشش میں پکڑ لیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق 22سالہ نوجوان ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاوٴنج میں آیا اور پہلے خود کو ایم پی اے ظاہر کرکے اندر چلا گیا، بعد میں یہ نوجوان رن وے کی طرف نکل گیا اور ایپرن پر موجود حکومت پنجاب کے چھوٹے طیارے کی طرف جانے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ نوجوان نے اپنا نام اسد اور تعلق کوئٹہ سے بتایا ہے، تفتیش کے دوران وہ کچھ اُلٹی سیدھی حرکتیں بھی کرتا رہا۔

مزید خبریں :