پاکستان
29 جون ، 2012

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا لاہور پہنچنے پر پر تپاک استقبال

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا لاہور پہنچنے پر پر تپاک استقبال

لاہور … وزیر اعظم راجا پرویزاشرف 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایئرپورٹ پر پنجاب حکومت کے نمائندوں نے بھی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔ لاہور ایئر پورٹ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ، سینیٹ میں قائد ایوان جہانگیربدر، وفاقی وزراء نذر محمد گوندل، ثمینہ خالد گھرکی ، امتیاز صفدروڑائچ اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ راجاریاض و دیگر رہنماوٴں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور، سردار ذوالفقارکھوسہ نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔ ق لیگ کے وفاقی وزیر انورعلی چیمہ اورخواتین ایم پی ایز نے بھی راجا پرویز اشرف کو خوش آمدید کہا۔ گورنرہاوٴس پہنچنے پر وزیر اعظم نے گورنر لطیف کھوسہ سے ون ٹوون ملاقات کی اورصوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید خبریں :