29 جون ، 2012
لاہور … ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنی ہر خرابی کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، اپنے خلاف بھی ایکشن لیں۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف اپنی ناقص پالیسی اور ہر خرابی کے ذمہ دار خود ہیں لیکن ذمہ داری ہمیشہ دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین ان کی آمرانہ پالیسیوں کے باعث سڑکوں پر ڈنڈے کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل پارٹی رہنماوٴں نے انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اورگلدستے پیش کیے ۔