06 فروری ، 2017
جرمن کنزرویٹو پارٹی نے انجیلا مارکل کواگلے جرمن چانسلر کے انتخاب کےلئے امیدوار نامزدکرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،جرمن چانسلر کا انتخاب رواں سال24ستمبر کو ہوگا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس میں شرکت کر نے والے شرکاء نےتارکین وطن کی جرمنی آمد اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر طویل بحث کے بعد انجیلا مارکل کو امیدوار نامزد کر نے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں کرسچن سوشل یونین اوربویرین سسٹر پارٹی نے انجیلا مارکل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ، جبکہ انجیلا مرکل کے کرسچن ڈیموکریٹ نے بھی مرکل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ دو سال کے دوران دس لاکھ سے زائد مہاجرین جرمنی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
میونخ میں ہونے والے اس اجلاس میںباغی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کی اگلے وفاقی الیکشن میں شکست دینے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے بھی طویل بحث کی گئی۔