دنیا
07 فروری ، 2017

کابل:خودکش دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی

کابل:خودکش دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی

افغان سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو نشانہ بنایا ، حملہ آور پیدل چل کر پارکنگ ایریا تک آیا تھا،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت سے واپس جانے والے ملازمین دھماکے کی زد میں آئے۔

افغان وزارت صحت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ابھی تک کسی جماعت نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :