پاکستان
07 فروری ، 2017

کراچی کی بیشتر آبادی کو پیاسا مارا جا رہا ہے: عمران خان

کراچی کی بیشتر آبادی کو پیاسا مارا جا رہا ہے: عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، شہر کی بیشتر آبادی کو پیاسا ماراجا رہا ہے۔

کراچی کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن پر مرکوز ہے، پانی جیسی بنیادی سہولت سے شہریوں کو محروم رکھنا انتہائی نا اہلی کا ثبوت ہے، کرپشن کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو پانی تک پورا نہیں ملتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ کراچی کو مختلف مافیاؤں نے اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے اور یہ تمام مافیاؤں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے،پانی مافیا سیاسی سرپرستی میں عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کر رہی ہے،جلد تحریک انصاف کراچی کی عوام کے لیے سڑکوں پر نکلے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کراچی میں گندگی اور کوڑا کرکٹ صاف کرانے کے لیے اپوزیشن بن کر پرامن احتجاج کریں گے۔

اس سے قبل عمران خان کا ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہونے کہنا تھاکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے خوف پر قابو پا لیتا ہے، ہارسے ڈرنے والا بزدل کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ شوکت خانم کینسر اسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ۔

عمران خان دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ گئے اور دار العلوم جامع فاروقیہ میں مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت بھی کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں :