07 فروری ، 2017
ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے زمین سے فضا میں مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سام چھ سے صرف سات منٹوں میں تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر نئی پابندیوں کی دھمکی کے رد عمل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے مشیر مجتبیٰ زونور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی غلطی کا ردعمل آئے گا، اور تل ابیب کو نشانہ بنانے میں صرف سات منٹ لگیں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کو میزائل تجربے کے بعد نوٹس پر رکھیں گے۔