07 فروری ، 2017
جنوبی سوڈان کے صدر سلفاکیر نے کہا ہے کہ عصمت دری کے جرم میں ملوث فوجی کو قتل کردیا جانا چاہیے۔
سلفاکیر نے یہ بیان فوج کے ہاتھوں شہریوں کے خلاف جرائم کے واقعات کی روک تھام، عوام الناس کے غم وغصے کو ٹھنڈہ کرنے اور عالمی برادری کو یہ یقین دلانے کے لیے دیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی حکومت ملک میں جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
سلفاکیر نےنے کہا کہ آبرو ریزی جیسے مجرمانہ واقعات ریاست کی پالیسی ہرگز نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث کسی بھی اہلکار کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ صدر سلفاکیر نے آرمی چیف جنرل پول مالونگ اور وزیر دفاع کو عصمت ریزی کے واقعات کے بارے میں پوری تفصیلات جمع کرکے حکومت کو آگاہ کرنے کے لیئے کہا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں جنوبی سوڈان میں آبرو ریزی سمیت دیگر جرائم کے واقعات پر انتباہ کیا تھا۔