29 جون ، 2012
اسلام آباد … ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر شیخ کے مطابق نیشنل سیونگ نے تمام اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نیشنل سیونگز نے اپنی تمام اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر شیخ کے مطابق ریگولر انکم سرٹی فکیٹ میں شرح منافع 15 بیسز پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12.02 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹی فیکیٹ میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، شرح منافع 12.36 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ ڈیفینس سیونگ سرٹی فیکیٹ 35 بیسز پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12.68 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ بہبود سرٹی فکیٹ میں شرح منافع میں 36 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے اور شرح منافع 14.64 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ ظفر شیخ کے مطابق رواں سال کیلئے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری کا ہدف 146 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جو عبور کرلیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیئے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری کا ہدف 225 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ظفر شیخ کے مطابق مختلف اسکیمز میں 180 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔