29 جون ، 2012
لاہور…خیبرایجنسی میں بم دھماکے میں شہیدہونیوالے پاک فوج کے کیپٹن عبدالمنان کولاہور کے کیولری گراوٴنڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شہید کیپٹن عبدالمنان کی نماز جنازہ لاہور کے بیٹل ایکس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ، کورکمانڈرلاہورلیفٹننٹ جنرل راشدمحمود، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل ہلال حسین، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی ،جمعرات کے روزباڑہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے کیپٹن عبدالمنان سمیت آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے ۔