پاکستان
29 جون ، 2012

موقع ملا تو 6 ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردینگے، شہباز شریف کا دعویٰ

موقع ملا تو 6 ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردینگے، شہباز شریف کا دعویٰ

گوجرانوالہ … وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے اب علی بابا 40 چوروں کا دیا گل کرنے کی ٹھان لی ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں اور 10 افراد پر مشتمل گھر کا واحد کمانے والا بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث اب بیروزگار ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب کے بار انہیں موقع ملا تو وہ 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، رب کریم نے خدمت کا موقع دیا تو 6 ماہ کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ اس سے پہلے میاں شہبازشریف نے حافظ آباد روڈم گورنمنٹ گرلز کالج اور اسپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کے شاٹس بھی لگائے، بعدازاں شہبازشریف 6 ماہ قبل تتلی والا میں ایک ہی خاندان کے قتل ہونے والے 14 افراد کے ورثاء سے ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت برتنے پر ایس پی سٹی شاہد حفیظ کو معطل کرکے انہیں او ایس ڈی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

مزید خبریں :