پاکستان
29 جون ، 2012

جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کا چمن بارڈر کے راستے نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان

چمن …جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے چمن بارڈر کے راستے نیٹو فورسز کو سپلائی کی ممکنہ بحالی روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ چمن میں نظریاتی گروپ کے زیر اہتمام صدائے مجاہد کانفرنس ہوئی۔ جس میں پاکستان اور افغانستان سے آئے ہوئے علماء اور کارکنوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے مرکزی نائب امیر مولانا حافظ فضلبڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل رحمان نینیٹو سپلائی بحالی کی مشروط حمایت کرکے لاکھوں افغانوں کے کشت وخون میں شریک بن چکے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نظریاتی گروپ چمن بارڈر کے راستے افغانستان میں نیٹو فورسز کو ممکنہ بحالی ہر صورت میں روکنے کا اعلان کرتی ہے۔

مزید خبریں :