پاکستان
29 جون ، 2012

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیاگیا

کراچی … حق پرست اراکین سندھ اسمبلی سید خالد احمد، سید منظر امام اور نشاط ضیاء قادری نے محکمہ مو سمیات کی جانب سے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صو رتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں رین ایمر جنسی سینٹر قائم کر دیا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی دفتر کار ساز میں قائم کمپلین سینٹر کو رین ایمر جنسی سینٹر بنا دیا گیا۔ یہ ایمر جنسی سینٹر 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں ڈائریکٹر کنزیومر ایجوکیشن رضا حسین نقوی کی نگرانی میں کام کرے گا ۔

مزید خبریں :