کھیل
29 جون ، 2012

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت، سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کوالالمپور … بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ یکم جولائی کو پاکستان سے ہو گا۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے 7 وکٹ پر 244 رنز بنائے، ویرا کوڈی اور ڈکویلا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بھارت نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان ان مکت چند نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وجے زول نے 54 رنزبنائے۔ ایونٹ کا فائنل یکم جولائی کو روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :