پاکستان
29 جون ، 2012

باجوڑ ایجنسی : عسکریت پسندوں نے دھماکا خیز مواد سے اسکول تباہ کردیا

باجوڑ ایجنسی: علم دشمن عناصر نے باجوڑ ایجنسی میں ایک اور اسکول تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تحصیل سلارزئی کے علاقے متہ شاہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی اسکول کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیٹیکل انتظا میہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور کریک ڈاوٴن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

مزید خبریں :