09 فروری ، 2017
امریکا کےشمال مشرق میں برفانی طوفان کے باعث 2700سےزائدپروازیں معطل ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ ترپروازیں نیویارک،نیوجرسی اوربوسٹن ایئرپورٹ پرمعطل کی گئیں،جو کہ برفانی طوفان سے زیادہ متاثر علاقے ہیں۔دوسری جانب نیویارک،بوسٹن اورفلاڈیلفیامیں کئی اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں،اسکے علاوہ بوسٹن اورفلاڈیلفیامیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
سخت ٹھنڈے موسم کی وجہ سے نیوجرسی کے تمام سرکاری دفاتر بند کردیئے گئے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں 12انچ اور بوسٹن میں 15انچ برف پڑنےکا امکان ہے۔