دنیا
09 فروری ، 2017

بی جے پی نے تاریخ مسخ کرنے کی تیاری کرلی

بی جے پی نے تاریخ مسخ کرنے کی تیاری کرلی

 

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ بات کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے آگے نکل گئی ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آیا تو بی جے پی اب تاریخ کو ہی بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راجستھان یونی ورسٹی، تاریخ کی نصابی کتب میں یکسر تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ بی جے پی کے رکن ریاستی اسمبلی موہن لال گپتا نے تجویز دی ہے کہ 1576 کی ہلدی گھاٹی کی لڑائی کے تاریخی واقعے کو تبدیل کر کے یہ بتایا جائے کہ وہ جنگ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے نہیں بلکہ راجپوت بادشاہ مہارانا پراتاب سنگھ نے جیتی تھی۔

حالانکہ اُن کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ خود بھارتی تاریخ دانوں کی کتابوں میں بار بار یہ لکھا گیا ہے کہ ہلدی گھاٹی کی جنگ ایک طرح سےغیرفیصلہ کن رہی یعنی کوئی بھی نہ ہارا اور نہ ہی جیتا۔ کیونکہ شہنشاہ اکبر کی میدان جنگ میں آمد کی خبر سُن کر مہارانا پراتاب کی فوجوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا اور مغلوں نے اُن کا پیچھا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مستند تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ ہلدی گھاٹی کی جنگ کے بعد شہنشاہ اکبر نے کئی راجپوت قلعے فتح کیے جن میں مہارانا پرتاب کے اپنے علاقے میواڑ کا دارالحکومت اُدھےپور بھی شامل تھا۔ اس لیے کوئی تو بی جے پی والوں کو بتائے کہ غلط بیانی سے تاریخ بدلتی نہیں، مسخ ہوتی ہے۔

مزید خبریں :