دنیا
09 فروری ، 2017

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر احتجاج متوقع ہے،لندن پولیس

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر احتجاج متوقع ہے،لندن پولیس

 

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ جون کے قریب متوقع ہے، اس موقع پر احتجاج اور مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر جون میں برطانیہ آ سکتے ہیں، امریکی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج اور مظاہروں کا خدشہ ہے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق امریکی صدر کو مدعو کیا جا چکا ہے اور دعوت قبول بھی ہوگئی ہے، تاہم دورے کی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوئیں، برطانیہ میں اٹھارہ لاکھ سے زائد افراد امریکی صدر کے دورے کے خلاف پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :