دنیا
09 فروری ، 2017

ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، امریکی ادارہ

ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، امریکی ادارہ

 

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کوآگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اے ٹی ایف کے مطابق ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو تیس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

اے ٹی ایف کے بیان میں کہا گیا کہ دوہفتے قبل ریاست ٹیکساس کی ایک مسجد میں لگی نہیں بلکہ اسے آگ لگائی گئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ آگ سے پوری عمارت متاثر ہوئی اور پانچ لاکھ ڈالر کے نقصانات ہوئے۔

آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، لیکن فی الوقت اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ یہ کوئی متعصبانہ جرم ہے۔ وکٹوریا اسلامک سینٹرکوجنوری میں صدرٹرمپ کےسفری پابندیوں کےحکم کےچندگھنٹے بعد آگ لگائی گئی تھی۔ مسلم کمیونٹی نےاسےمذہبی تعصب کا نتیجہ قراردیاتھا۔

مزید خبریں :