خصوصی رپورٹس
10 فروری ، 2017

فاطمہ ثریا بجیاکو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

فاطمہ ثریا بجیاکو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

معروف ادیبہ اور ناول نگارفاطمہ ثریا بجیاکو اس دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ہے ۔بجیاکی یاد میں ان کے چاہنے والے آج مختلف تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

مشہور رائٹر انور مقصودکی ہمشیرہ فاطمہ 1930میں بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئیں۔فاطمہ ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیں جن کی لازوال خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

فاطمہ نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لا تعدادڈرامے تحریرکئے اور اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ان کے مشہور ڈراموں میں عروسہ، شمع، آبگینے، افشاں اور سسی پنوں سمیت اَن گنت ڈرامے قابلِ ذکر ہیں۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے فاطمہ کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں1997میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ 2012میں فاطمہ کو ہلالِ امتیاز بھی دیا گیا۔صرف یہی نہیں بلکہ فاطمہ نے جاپان سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے۔

اردوادب کایہ چمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد 10فروری 2016کو بجھ گیا تاہم اس کی روشنی رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔

 

مزید خبریں :