پاکستان
29 جون ، 2012

امریکا نے چین اور سنگاپور کو ایران سے تیل کی تجارت پر چھوٹ دیدی

واشنگٹن … امریکا نے چین اور سنگاپور کو ایران سے تیل کی تجارت پر پابندیوں کا سامنا کرنے سے 6 ماہ کیلئے چھوٹ دیدی ہے، امریکا میں بنائے گئے قانون کے تحت جو ممالک ایران سے تیل کی تجارت کریں گے ان کے مالیاتی اداروں کو پابندیوں کا سامنا ہوگا۔ امریکی حکام کے مطابق چین اور سنگاپور نے ایران سے تیل کی خریداری میں خاطر خواہ کمی کی ہے اس لئے انہیں 6 ماہ کیلئے چھوٹ دی گئی ہے۔ ایران سے تیل کی تجارت میں مزید کمی پر یہ چھوٹ مزید عرصے کیلئے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ استثنیٰ پاکستان اور افغانستان کو نہیں دیا گیا جو بہت محدود پیمانے پر ایران سے تیل درآمد کرتے ہیں۔ مارچ اور جون کے وسط میں امریکا یورپی یونین کے ممبران کے علاوہ بھارت، ملائیشیا، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، سری لنکا، ترکی اور تائیوان کو بھی یہ چھوٹ دے چکا ہے۔

مزید خبریں :