پاکستان
30 جون ، 2012

لندن:الطاف حسین اور صدر کی ملاقات،کراچی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو

لندن:الطاف حسین اور صدر کی ملاقات،کراچی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو

لندن …لندن میں جمعہ کو صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں اتحادی حکومت کے امور اور کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بالمشافہ طور پر یہ ملاقات کافی عرصے بعد ہورہی ہے اس وجہ سے متوقع پر دو گھنٹے کی اس ملاقات میں گذشتہ چار سالوں کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان پیش آنے والے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اس موقع پر الطاف حسین کی معاونت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان جبکہ صدر کی ٹیم میں برطانیہ پاکستان کے ہائی کمشنر اور دیگر حکام شامل ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت ان دنوں برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی گریجویشن کی تکمیل کے لیے ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :