30 جون ، 2012
پشاور ... پشاور میں مینا بازار کے قریب چڑویکوبان کے علاقے میں جنرل سٹور میں دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مینا بازار کے قریب چڑویکوبان میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک جنرل سٹور میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ کے وقت جنرل سٹور بند تھا جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں جنرل سٹور تباہ ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔