دنیا
10 فروری ، 2017

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو مکمل ہڑتال رہی،اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ روکنے کیلئے بھارت نواز انتظامیہ نے کرفیو لگا دیا،میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

سری نگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں کو نماز بھی ادا نہ کرنے دی گئی،حریت رہنماؤں کی اپیل پر افضل گرو اور مقبول احمد بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

احتجاجی مارچ روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو لگا دیا، راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں،احتجاجی مارچ کی سربراہی کرنے والے میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیاگیا ہے،جبکہ سری نگر کی جامع مسجد کو بندکر کے کشمیریوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روکا گیا۔

 

مزید خبریں :