30 جون ، 2012
لاہور ... لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دعووٴں کے باوجود کئی علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بندرہی۔لیسکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش کا دورانیہ کم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن ا س کے باوجود ہفتہ کی رات 12 بجے کے بعد لیسکو کا یہ دعویٰ ٹھس ہو گیا اور دوبارہ سے لوڈشیڈنگ ہوتی نظر آئی جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی گئی ان علاقوں میں شاہدرہ،راوی روڈ،باغبانپورہ،شادباغ،مغلپورہ،گڑھی شاہو،شیرا کوٹ وغیرہ شامل ہیں۔گرمی کی وجہ سے ان علاقوں کے رہائشی بہت پریشان نظر آئے جو لیسکو حکام اور حکومت کو کوستے رہے۔