30 جون ، 2012
راجن پور ... راجن پورمیں ایک گھر میں واقع کیمیکل پلانٹ سے زہریلا مواد بہنے سے 3خواتین 2بچوں سمیت 12افراد بیہوش ہوگئے۔ گنجان آبادی میں واقع ایک گھر میں قائم زرعی ادویات کے کیمیکل پلانٹ سے زہریلا مواد پانی میں شامل ہو نے سے علاقے میں بد بو پھیل گئی۔جبکہ تعفن سے 3خواتین 2بچوں سمیت 12افراد بھی بیہوش ہو گئے۔ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کو اطلاع دی گئی توانہوں نے رات کے اندھیرے میں کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کو اسپتال منتقل کیا۔